ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نکیتا جیکب نے زوم میٹنگ کا کیا اعتراف کہاکہ ٹول کٹ میں کوئی سازش نہیں تھی

نکیتا جیکب نے زوم میٹنگ کا کیا اعتراف کہاکہ ٹول کٹ میں کوئی سازش نہیں تھی

Wed, 17 Feb 2021 11:36:18    S.O. News Service

ممبئی، 17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پولیس کی طرف سے درج کئے گئے ٹول کٹ کیس میں غیرضمانت گرفتاری وارنٹ کا سامنا کررہیں وکیل کارکن نکیتا جیکب نے بامبے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ نکیتا جیکب نے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی درخواست کے ساتھ ہائی کورٹ میں دائر دستاویز میں دہلی پولیس کو دیئے گئے بیان کا ذکر کیا ہے۔ بیان میں واقعات کی تاریخ کو تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے۔

انہوں نے 11؍جنوری کو پوئیٹک جسٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ منعقدہ زوم کال میٹنگ کے تناظر میں لکھا ہے کہ اس میٹنگ میں مختلف پس منظر کے لوگ موجود تھے اور ہوسٹ یعنی میزبان نے یہ واضح کیا تھاکہ اس میں کوئی سیاسی یا مذہبی رنگ نہ ہو،صرف کسانوں کے مسائل تھے۔ میٹنگ کے ہوسٹ نے یہ بھی بتایا کہ یہ مواد عوامی ڈومین میں موجود رہے گی۔


Share: